کمپیوٹر کی ایجاد |Computer Ki Ejaad

6831 Views
Blog Written By: Sadaf Muskan
Scan QR Code to Read Blog on Mobile
السلام علیکم
کمپیوٹر کی ایجاد
ہماری زندگی میں کمپیوٹر لازم و ملزوم ہو چکا ہے
اور کیوں نہ ہو، یہ ہمارے اتنے کام بھی آتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کمپیوٹر کس نے ایجاد کیا؟ اس کی ایجاد کے پیچھے بہت ہی دلچسپ اور طویل کہانی چھپی ہے۔۔
ایک بات ذہن نشین رہے کہ کسی بھی ایک اختراع یا ڈیوائس کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ کمپیوٹر کی پہلی شکل تھی۔
اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ
کمپیوٹر کی تعریف تاریخ کے ساتھ ساتھ کچھ تبدیل ہوتی رہی ہے اور اسی وجہ سے یہ ناممکن ہے کہ
کسی ایک کمپیوٹر کو پہلا کمپیوٹر کہا جاسکے۔
مثلا کئی اختراعات جن کو کبھی کمپیوٹر تسلیم کیا جاتا تھا آج وہ کمپیوٹر تسلیم نہیں کی جاتیں۔
اس لئے میری بتائی ہوئی تاریخ میں اور آپ نے جو پڑھا ہو اس میں کچھ فرق ہو سکتا ہے۔
لفظ ’کمپیوٹر‘ کا استعمال کہا جاتا ہے کہ
پہلی بار لفظ ’کمپیوٹر‘ 1613ءمیں
ایک ایسے فرد کے بارے میں استعمال کیا گیا
جس کی کیلکولیشن کی رفتار بہت تیز تھی۔
مکینیکل کمپیوٹر
چارلز بابیج نے 1822ءمیں ایک ایسی مشین بنائی جو بہت مشکل کیلولیشن بہت آسانی اور تیزی سے کر سکتی تھی ۔
چارلز کو اپنی اس مشین کی تیاری میں
" ایڈا لووی لیس " نے بھی بہت مدد دی۔
کہا جاتا ہے کہ ایڈا اپنے وقت کی پہلی پروگرامر بھی سمجھی جاتی ہے۔
لیکن پیسے کی کمی کی وجہ سے چارلز اپنی مشین کو مکمل نہ کرسکا
لیکن 1837ءمیں اس نے Analytical Engine
کا آئیڈیا دے دیا تھا جس میں Arithmetic Logic Unit اور دیگر موجودہ دور کے کمپیوٹر کا آئیڈیا موجود تھا۔
چارلز اپنی زندگی میں اسے نہ دیکھ سکا
لیکن اس کے بیٹے ہینری نے 1910ء میں اس کا کچھ حصہ مکمل کیا۔
پہلا پروگرام ایبل کمپیوٹر
جرمنی کے کونارڈ زوسے نامی ایک شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا
پروگرام ایبل کمپیوٹر 1936ءمیں بنایا اور اس کمپیوٹر کا نام Z1 رکھا گیا۔
ماڈرن کمپیوٹر کا آئیڈیا
جو کمپیوٹر ہم آج استعمال کرتے ہیں
اس کا بنیادی ڈھانچہ ایلن ٹیورنگ نے 1936ء میں ٹیورنگ مشین نامی کمپیوٹر سے دیا۔
یہ مشین کاغذ پر وہ تمام ہدایات پرنٹ کرسکتی تھی جو اسے دی جا رہی تھیں۔
اس آئیڈیا کے بغیر ہم آج کا کمپیوٹر استعمال نہیں کر سکتے تھے۔
پہلی کمپیوٹر کمپنی
دنیا کی پہلی کمپیوٹر کمپنی Electronic Controls
Company
جو کہ 1949ء میں J. Presper Eckert اور John Mauchly نے قائم کی۔
ریم والا پہلا کمپیوٹر
ایم آئی ٹی نے مارچ 1955ءمیں دنیا کا پہلا کمپیوٹر Whirlwind machine نامی متعارف کروایا جس میں RAM کاآئیڈیا دیا گیا تھا۔
دنیا کا پہلا PC
1975ءمیں ایڈ روبرٹس نامی سائنسدان نے Personal computer کا لفظ دے کر Altair8800 نامی کمپوٹر متعارف کروایا
اور اس وقت اس کی قیمت 750 ڈالر (75ہزارروپے) تھی جو کہ آج کے حساب سے کم از کم پانچ لاکھ روپے بنتی ہے۔
اس میں مختلف طرح کی روشنیوں اور لائیٹس کا استعمال کیا گیا تھا۔