آئی ہیٹ لو سٹوری|I Hate Love Story By Safiya Zarqaish Part 4



453 Views

Blog Written By: Sadaf Muskan



Scan QR Code to Read Blog on Mobile

QR Code Not Available


#آئی_ہیٹ_لو_سٹوری

#صفیہ_زرقیش ✍️

پاٹ 4سیکنڈ اسٹ
رشوت ک دور ہے صاحب _____ کچھ لے دے کر ہمارے ہو جاؤ " 
کیا بکواس کر رہا ہے تو ہاں ؟؟؟ میں سب جانتا ہوں یہ ایک کروڑ کی بات کی ہے نا تو تو اپنی بیوی کو ماننے سے بھی انکاری ہو گیا ہے لیکن تیری یہ چالاکی مجھ سے چھپی نہیں ہے سمجھا جلدی سے پیسہ لے کر آورنہ تیری بیوی جان سے جاۓ گی ۔۔۔
ایکسکیوز می کیا میری بات آپ کو سمجھ میں نہیں آرہی کے میں شادی شدہ نہیں ہوں ۔۔ آپ یہ بار بار کیا بات کر رہے ہیں ؟؟؟ زین نے چیلا کر کہا 
اچھا تو ٹھیک ہے میں ابھی تجھے ثبوت دیکھا دیتا ہوں پھر کہنا کے تیری کوئی بیوی نہیں ہے ۔۔ اور اگر پھر کوئی چالاکی کی تو یاد رکھنا ہم اس کو مار ڈالیں گے 
وڈیرے نے غصے میں کہتا فون بند کر دی تو شگفتہ بیگم چلتی ہوئی بیٹے کے پاس آئ جو بہت پریشان تھا ۔۔ 
کون تھا بیٹا ؟؟؟ 
ماما کچھ پتا نہیں ہے کوئی وڈیرہ تھا کہ رہا تھا کہ میری بیوی اس کے پاس ہے اور مجھے ایک کروڑ لانے ک کہا ہے 
کیا ؟؟؟؟؟ یہ کون سا پاگل انسان تھا تم رکو میں تمھارے بابا کو ابھی بتاتی ہوں اور اس ک دماغ دروست کریں گے 
ہمممم ہاں ماما میں خود بابا سے ڈسکس... وہ ابھی اپنی بات مکمل کرتا کے ایک یم یم ایس آیا اور پھر ایک اور ۔۔ زین انصاری نے موبائل فون پر دیکھا تو مانو اسکا سانس ہی روک گیا ۔۔۔
کیا ہوا بیٹا تمہارا رنگ کیوں اڑ گیا ہے ؟؟؟؟ مگر وہ کہاں ماں کی بات سن رہا تھا اس نے فورا ہی اس وڈیرے کو کال کی اور کال جاتے ہی ریسیو ہو گئی ۔۔۔
اب کیسے مارا مارا فون کیا تو نے ۔۔ وڈیرہ ہنس رہا تھا 
دیکھیں وڈیرہ یہ یہ میری وائف نہیں ہی یہ یہ تو بس میری دوست ہے آپ میرا یقین کریں میں شادی شدہ نہیں ہوں آپ آپ پلیز اس کو چھوڑ دیں میں سچ کہہ رہا ہوں یہ میری بیوی نہیں ہے ۔۔۔
ہمارے پاس تیری تصویر ہے جو تیری بیوی اور بچے کے ساتھ ہے تو دنیا سے جھوٹ بول سکتا ہے ہم۔ سے نہیں سمجھا گھاٹ والے روڈ پر ایک کوٹھی ہے وہاں میرا آدمی تیرا انتظار کرے گا یاد رہے کوئی چالاکی نہیں سمجھا ۔۔۔ بہت ہی غصے سے کہا گیا اور کال کاٹ دی جب کہ زین سر پکڑ کر بیٹھ گیا 
کیا ہوا ہے زین آخر بتاتے کیوں نہیں ہو کیا کہ رہا تھا وہ لاؤ اپنا موبائل مجھے دو کس کی تصویر بھیجی اس نے کون ہے وہ ؟؟؟؟؟ 
ماما ۔۔۔۔ ماما انہوں نے صلہ ۔۔۔ صلہ کو میری وائف سمجھ کر کڈنیپ کر لیا ہے ۔۔ ماما اسکی جاں کو خطرہ ہے ۔۔ میں کیا کروں ماما میں کیا کروں ۔۔۔ زین اب بقاعدہ رو رہا تھا ۔۔
کون کون صلہ بیٹا ؟؟؟ مجھے سہی سے بتاؤ ؟؟؟ 
یہ یہ ابھی ابھی میں جس سے کال پر بات کر رہا تھا وہ صلہ مہر کی دوست صلہ ۔۔ میں مہر کو کیا جواب دوں گا کے میری وجہ سے اسکی دوست کو کوئی لے گیا ممم مجھے جانا ہوگا ماما مجھے مجھے انکو سچ بتانا ہوگا کہ صلہ صرف میری دوست ہے ۔۔
رکو زین ۔۔۔۔ وہ لوگ خطرناک ہیں تمہیں نقصان نا پہنچا دیں بیٹا تم ایسے کیسے جا سکتے ہو پہلے بابا سے تو بات کر لو بیٹا ان کے پاس کوئی سولوشن ضرور ہوگا تم ریلکس ہو جاؤ ذرا ۔۔۔ شگفتہ بیگم نے اس کو سمجھانا چاہا ۔۔
ننننہ نہیں ماما آئ ہیو ٹو گو ۔۔۔ آپ آپ بابا کو بتا دیجیے گا میرے پاس زیادہ ٹائم نہیں ہے ۔۔ اور زین یہی کہتا اپنا موبائل اور ٹیبل سے کار کی کیز اٹھاتا جلدی سے نیچے کو بھاگا ۔۔
______________________________________________"
افففف کیسی جگہ ہے بھلا ۔۔۔ اب کہاں ڈھونڈوں میں صلہ کو 
وہ وڈیرے کی فون کو ٹریس کرتا اس جگہ تک تو پہنچ چکا تھا مگر اس کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا اور وہاں جب یہ بات انصاری صاحب کو پتا چلی وہ تو وڈیرہ کہ سن کر ہی کانپ اٹھے اور فورا ڈی جی کو کال کی ۔۔
دیکھیں ڈی جی صاحب وہ وڈیرہ بہت خطرناک ہے اور اس وقت میرا بیٹا اس کو ڈھونڈنے نکل چکا ہے کچھ بھی کر کے اس لڑکی اور میرے بیٹے کو سہی سلامت میرے گھر لےکر آپ آہیں گے چاہیے پھر کچھ بھی ہو ۔۔ 
آپ فکر نا کریں انصاری صاحب ۔۔ ہم لوکیشن ٹریس کر کے آپکے بیٹے کو بچانے کی کوشش کریں گے اور اس وڈیرہ کی تو ہمیں پچلھے 6 مہینے سے تلاش تھی جب اس نے پیسوں کی خاطر 3 قتل کیے تھے ہم اس کو آج ضرور ضبط کریں گے انشاء اللّه ۔۔۔ 
شکریہ ڈی جی صاحب ۔۔۔ انصاری صاحب نے فون بند کی اور فکر کے مارے ٹھلنے لگے ۔۔۔ 
آپ کا اس طرح فکر مند ہونا مجھے پریشان کر رہا ہے انصاری صاحب ۔۔ کیا وہ بہت خطرناک ہے اللّه میرے بچے کی حفاظت کرنا میرے مالک ۔۔۔ 
______________________________________________ "
وہ چلتا ہوا کھنڈڑ نماع جگہ پر آیا ۔۔۔ سامنے سے 3 آدمیوں نے اس کو دیکھ لیا اور اس تک آیے ۔۔۔ 
ہاں بول کون ہے تو کیوں یہاں آیا تھا ؟؟؟ 
مممم مممم میں زین ہوں وا وڈیرہ نے مجھے یہاں بلایا ہے ۔۔ 
اور وو دو آدمی لے کر اس کو ایک بہت بھی دڑاؤنی جگہ لے کر آیے جب کے ایک وہیں رک گیا ۔۔
وڈیرہ صاحب ۔۔۔۔۔ یہ کوئی چھورا آیا ہے ۔۔۔۔ زین انصاری نام بتاتا ہے اپنا ۔۔ 
آرے واہ واہ بڑے لوگ آیے ہیں ہمارے کھنڈر میں خوش آمدید خوش آمدید ۔۔۔
وڈیرہ نے طنز کرتے ہوئے کہا تو زین تپ گیا ۔۔۔ 
صلہ کہاں ہے ؟؟؟؟ زین نے غصے سے پوچھا 
صلہ ؟؟؟؟؟ اوہ اچھا اچھا تو ان محترمہ کا نام صلہ ہے اس کو ابھی ابھی بیہوش کیا ہے ۔۔۔ کیا کھیلا کر رکھا ہے اس کو بڑی طاقت ہے اس میں میرے آدمیوں سے ہاتھا پائی کر رہی تھی ایک جھاپڑ دیا ہے اب بیہوش پڑی ہے سالی ۔۔۔ وڈیرے نے نفرت سے کہا 
کیا ؟؟؟ کیا بکواس کر رہے ہو تمہاری ہمت بھی کیسے ہوئی اس کو ہاتھ لگانے کی ؟؟؟؟ انسانیت نہیں ہے تم میں ایک ۔۔ایک لڑکی پر ہاتھ اٹھاتے ہو 
زین پھونکارا 
ہاہاہاہا واہ زین انصاری واہ ابھی تو تو کہ رہا تھا وہ تیری بیوی نہیں ہے تیری کوئی بھی بیوی نہیں ہے تو شادی شدہ ہی نہیں ہے تو اب تیری غیرت کیوں جوش کھا رہی ہے ؟؟ 
مسٹر وڈیرہ اک غیرت مند شخص کی غیرت صرف اس وقت جوش نہیں کھاتی جب بات اسکی بیوی کی جانب سے ہو ۔۔ بلکے ایک غیرت مند شخص کی غیرت ہر اس وقت جوش کھاتی ہے جب جب کیسی بھی لڑکی کی عزت کی بات ہو رہی ہو ۔۔۔۔
اور رہی بات صلہ کی تو وہ میری دوست ہے دوستی کی خاطر میں یہاں کھڑا ہوں سمجھے تم ۔۔۔
تو یہاں جس وجہ سے بھی کھڑا ہے یہ میں نہیں جانتا مجھے تو بس ایک کروڑ چاہیے ہے ۔۔ زین نے ابھی تک وڈیرہ کا چہرہ نہیں دیکھا تھا اور وڈیرہ منہ موڑے بیٹھا تھا ۔۔
ککک کیا مطلب کیا ہے تمہارا کون سے پیسے اور کیوں دوں میں تمہیں میں تو تمہیں جانتا تک نہیں ہوں اور اگر مجھے یا صلہ کو کچھ ہوا تو یاد رکھنا مسٹر وڈیرہ تم بچ نہیں پاؤ گے میرے بابا کی پاور کا تم سوچ بھی نہیں سکتے اب جلدی سے مجھے صلہ دے دو ؟؟؟؟ 
ہاہاہاہاہاہاہاہا کیا بات ہے تیری تو نے کیا مجھے گدھا سمجھ رکھا ہے ۔۔۔ اب تو بھی جاۓ گا اور تیری وہ صلہ بھی 
وڈیرے نے منہ موڑا اور اس کے ہاتھ میں گن تھی اس سے پہلے کے وہ زین کو۔ شوٹ کرتا وڈیرہ کو چاروں طرف سے پولیس نے گھیر لیا تھا ۔۔ اور اتنے میں ڈی جی صاحب اور انصاری صاحب وہاں موجود تھے 
واہ وڈیرہ واہ تو خود کو تیس مار خان سمجھ رہا تھا اور تو تو ایک بچے کے ہاتھوں پکڑا گیا ۔۔ شاباش بیٹا زین شاباش تم نے جو لوکیشن آن کی تھی اس سے ہمیں یہاں آنے میں بہت ہیلپ ہوئی ہے اور اب یہ وڈیرہ ہم سے بچ نہیں سکتا ۔۔ 
بیٹا تم ٹھیک ہو نا ؟؟؟ انصاری صاحب نے زین کی طرف آتے ہوئے پوچھا ۔۔ جی بابا میں بلکل ٹھیک ہوں آپ یہاں رکیں میں صلہ کو دیکھ لوں ۔۔
زین چلتے ہوئے ایک کمرے نما کوٹھی میں آیا تو دیکھا صلہ بیہوش پڑی تھی وہ بھاگتا ہوا اس تک آیا اور اس کو اپنے بازوں میں لے لیا ۔۔
صلہ ۔۔۔۔ صلہ ۔۔ اٹھ جاؤ پلیز 
زین کی مدہم آواز صلہ کو محسوس ہوئی اور اس نے ہلکے ہلکے اپنی آنکھیں کھولنا چاہیں مگر آنکھیں کھلنے سے کاثر تھیں ۔۔۔
زززززین ؟؟؟؟ صلہ نے بےاعتبار لہجے میں سوال کیا ۔۔ 
ہممممم میں میں ہوں زین تم آنکھیں کھولو نا دیکھو اب کوئی تمہیں کچھ نہیں کہہ گا ۔۔ 
زین کی آواز سننے کی دیر تھی کہ صلہ نے رونا شروع کیا اور اتنا زوروقطار روئی کے زین انصاری کو پہلی بار مہر کے علاوہ کیسی پر بےحد پیار آیا ۔۔۔ 
وہ اس کو لے کر باہر ہی آیا تھا کے میڈیا کی بھیڑ تھی ہر طرف تھی وڈیرہ ایک بہت ہی کرپٹ انسان تھا کتنوں کو ہی وہ موت کے گھاٹ اتار چکا تھا آج اتنے عرصہ بعد پولیس اس کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی تھی ۔۔ ۔ 
میڈیا نے جیسے ہی زین کو صلہ کے ساتھ دیکھا فورا ہی ان کی طرف لپکے ۔۔ زین نہیں چاہتا تھا کے میڈیا ان کو فولو کریں اس لیے اس نے صلہ کو چھپا لیا 
مسٹر زین انصاری آپ کیا کہیں گے اس بارے میں کیا واقعی یہ آپکی وائف ہیں ؟؟؟ اگر نہیں ہیں تو آپ ان کو بچانے یہاں کیوں آیے جب کے آپ جانتے تھے کے خطرناک ہے ؟؟؟ ہم انکو دیکھنا چاہئں گے مسٹر زین ۔۔۔ 
میں کبھی بھی انکو آپ کو دیکھا نہیں سکتا ۔۔ اور میں یہاں کیسی کو بھی کوئی جواب دینا نہیں چاہتا مہربانی کر کے آپ جائیں یہاں سے ۔۔
آپ ان کو دیکھانا کیوں نہیں چاہتے کیا یہ واقعی آپکی وائف ہیں جن کو آپ نے سب سے چھپا کر رکھا تھا اور یہی ہی نہیں آپ دونوں کا ایک بچہ بھی ہے ؟؟؟ 
کیا بکواس کر رہے ہیں آپ لوگ ؟؟؟ ہمارا کوئی بچہ نہیں ہے اور یہ ۔۔ یہ میری وائف نہیں ہیں نا ہی میں نے انکو کیسی سے چھپا کے رکھا تھا سمجھے آپ لوگ ۔۔۔زین نے شدید غصے میں کہا اور وہاں روکا نہیں صلہ کا ہاتھ پکڑ کر وہاں سے چلا گیا صلہ مسلسل رو رہی تھی زین نے گاڑی کا دروازہ کھولا اور صلہ کو اندر بیٹھا دیا پھر چلتا ہوا انصاری صاحب تک آیا ۔۔
بابا آپ یہاں ہیں ابھی ؟؟؟ میں صلہ کو اس کے گھر چھوڑ دوں ؟؟؟ 
نہیں بیٹا تم صلہ کو لے کر ہمارے گھر جاؤ ہم ابھی وہیں آرہے ہیں اور ڈی جی صاحب بھی آہیں گے انہوں نے کچھ سوال جواب کرنے ہوں گے صلہ سے تب تک تم اس کو ریلکس کرنے کی کوشش کرو ٹھیک ہے بہت دڑی ہوئی لگ رہی ہے مجھے ۔۔۔
جی بابا جیسے آپ کہیں ۔۔ اچھا میں چلتا ہوں ۔۔ 
______________________________________________"
مہرو جو کب سے صلہ کا انتظار کر رہی تھی وہ وہیں سو گئی جب عبیرہ کی آواز پر اٹھی ۔۔ 
مہر آپی ۔۔۔۔۔ پلیز ٹیوی آن کریں ۔۔۔ یہ یہ صلہ آپی ہیں نا ٹیوی میں ۔۔ 
ککک کیا کہ رہی ہو عبیرہ ؟؟؟ مہر نے اٹھتے ہوئے کہا 
جب عبیرہ نے ٹیوی آن کیا اور نیوز کانفرنس دیکھیں تو مہر کے ہوش اڑ گئے پہلے زین انصاری کو دیکھ کر پھر صلہ جس کو گلے سے لگا کر زین انصاری نے سب سے چھپا رکھا تھا ۔۔ نیچے چلتی ہیڈلائنز پڑھ کر اسکو لگا وہ بیہوش ہو جاے گی 
یہ یہ کیا ہے ؟؟؟؟ مہر نے فورا موبائل اٹھایا اور صلہ کو کال کرنے لگی مگر اسکا نمبر آف تھا تو ٹینشن اور بڑھ گئی 
یا اللّه میری دوست کی حفاظت کر نا ۔۔ 
پھر نا چاہتے ہویے بھی اس نے زین کو کال کرنے کے لیے نمبر ملایا ۔۔۔